مچھ: مچھ مہنگائی بے قابو اشیاء خوردنوش کی قیمتیں قوت خرید سے باہر گوشت کھانا خواب بن گیا فروٹ سبزیاں اور مشروبات کی قیمتیں بھی آسمان کو پہنچ گئی درزی اور حمام مالکان بھی لوٹ مار میں مصروف شہری منافع خور مافیا کے رحم وکرم پر انتظامیہ خاموش پوچھنے والا کوئی نہیں۔
تفصیلات کیمطابق ماہ رمضان کے دو عشرے گزرنے کے باوجود مچھ میں اس بار ماہ صیام میں اب تک ریلیف نام کو انتظامیہ کیجانب سے متعارف کرانے کیلئے روایتی کوشش بھی دیکھنے میں نہیں آرہا انتظامیہ کی بے حسی کو دیکھتے ہوئے عوام نے مجبورا خود ساختہ مہنگائی کوقبول کرلیا اور بے رحم منافع خور مافیا بھی روز داروں کو لوٹنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑ رہے ہیں۔
کشنر نصیر آباد ڈپٹی کمشنر کچھی سے رمضان کے آخری کچھ دنوں کیلئے منافع خور مافیا سے نجات دلانے کا مطالبہ کیا جاتا ہے تاکہ روزداروں کے کچھ پیسے عید کے دنوں کیلئے بچ سکے تاکہ وہ عید کی دنوں میں مہمان نوازی کابھرم رکھنے کی طاقت رکھ سکے۔