|

وقتِ اشاعت :   May 31 – 2019

کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع مستونگ میں مضر صحت میٹھائی کھانے سے 55 افراد کی حالت غیر ہوگئی۔

ڈپٹی کمشنر مستونگ ممتاز کھیتران کے مطابق جمعرات کی شب بلوچستان کے ضلع مستونگ کے علاقے کردگاپ میں مسجد میں تقسیم کی گئی میٹھائی کھانے سے 55 افراد کی حالت غیر ہوگئی جنہیں فوری طور پر نواب غوث بخش میموریل ہسپتال منتقل کیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر کے مطابق میٹھائی سریاب روڈ پر واقع ایک دوکان سے خریدی گئی تھی ڈپٹی کمشنر کے مطابق حالت بہتر نہ ہونے پر متاثرہ افراد کو مزید علاج کیلئے کوئٹہ منتقل کیا جائیگا۔