|

وقتِ اشاعت :   June 10 – 2019

خضدار : تحصیل نال کے علاقہ خطی چک میں نا معلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے باپ بیٹا جاں بحق۔

لیویز کے مطابق اتوار کے روز تحصیل نال کے علاقہ خطی چک میں محمد اکبر نندوانی اپنے بیٹے کے ہمراہ گھر جا رہے تھے کہ نا معلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے ان پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں باپ بیٹا دونوں موقع پر جاں بحق ہوگئے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی لیویز کی بھاری نفری موقع واردات پر پہنچ گئی ضروری کاروائی کے بعد نعشیں ورثاء کے حوالہ کر کے نا معلوم حملہ آوروں کی تلاش شروع کر دی۔