|

وقتِ اشاعت :   June 11 – 2019

پنجگور : بلوچستان کے ضلع پنجگور میں بجلی کے 18گھنٹے طویل لوڈ شیڈنگ کے خلاف طلباء کا ایک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا مظاہرین نیڈی سی روڑ ڈسٹرکٹ کورٹ روڑ ایئرپورٹ روڑ اور بازار جانے کے مختلف شاہراہوں پر رکاوٹیں کھڑی کر کے ٹریفک کی روانی کو کئی گھنٹوں تک معطل کر دیا گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

طلباء نے احتجاج کرتے ہوئے سڑک پر بیٹھ کرواپڈا کے خلاف شدید نعرے لگائے مظاہرین کے شرکا نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز بھی اٹھائے ہوئے تھے تفصیلات کے مطابق پنجگور میں بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ کے خلاف آج طالب علموں کی جانب سے ایک اجتماعی مظاہرہ اورریلی نکالی گئی۔

ریلی فٹبال چوک سے نکل کر مختلف شاہراہوں سے ہوتے ہوئے جاوید چوک پر جمع ہوکر ڈی سی ڈسٹرکٹ کورٹ ائیرپورٹ روڑ کو بلاک کر کے شدید نعرے، واپڈا کی غنڈا گردی نہیں چلے گی نہیں چلے گی، جینا ہے مرنا ہے بس دھرنا ہیدھرنا ہے۔

بجلی دو بجلی دو ورنہ کرسی چھوڑ دو کے شدید نعرے لگائے ریلی میں سینکڑوں کی تعداد اسٹوڈنٹس سیاسی سماجی مذہبی جماعتیں اور سول سوسائٹی کے کارکنان نے بھی شرکت کیئے۔

اس دوران ریلی ایک بار پھر جاوید چوک سے نعرے لگاتے ہوئے ڈی سی آفس کے سامنے جمع ہوکر شدید نعرے لگائے اسٹوڈنٹس نے احتجاجی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس شدید گرمی میں بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے ہماری تعلیمی سرگرمیاں شدید متاثر ہیں اس سال کی تیاریاں مانند پڑ گئی ہیں اس شدید گرمی میں کلاس رومز میں بیٹھ کر پڑھائی کرنا نہ ممکن ہوگئی ہے۔

بجلی کی کم وولٹیج 18 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے اسکول میں پینے کی صاف پانی تک نہیں ہے ملک میں جنگل کا قانون نافذ و عمل ہے صوبائی وفاقی حکومتیں اور ملک کے وزیراعظم ٹی وی پہ بیٹھ کر اپنے عوام سے جھوٹ بول رہے ہیں کہ اس سیزن میں ملک کے کسی کونے میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ نہیں جبکہ پنجگور میں دنیا کی تاریخ کی بد ترین 18 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔

وزیر اعظم نے اعلان کیا تھا کہ مائے رمضان المبارک میں لوڈ شیڈنگ نہیں ہوگی لیکن پنجگور کے لاوارث قوم نے اپنے افطار و سحر چائنہ ٹارچ سے گزارے ہیں ہمیں سمجھ نہیں آتا ہے کہ وزیر اعظم کے اختیارات کہاں تک ہیں یا اس ملک کے وزیر اعظم جھوٹے سیاست دان ہیں یا تو واپڈا وزیراعظم کی حیثیت سے انکاری ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان نے گزشتہ دور حکومت کو ٹارگٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ نواز شریف جھوٹے سیاست دان جھوٹے وزیر آئین پاکستان کے شق 62/63 پر نہیں اترتے ہیں تو وزیراعظم عمران خان بتائے کہ آپ بھی جھوٹ بول رہے ہیں کہ ملک کہ کسی کونے میں لوڈ شیڈنگ نہیں ہورہی ہے بتائیں پنجگور کے عوام کیوں چوبیس گھنٹے میں سے چار گھنٹے بجلی چلانے پر مجبور ہیں کیوں چار گھنٹے بجلی استعمال کررہے ہیں باقی اٹھارہ گھنٹے بجلی کیوں بند کئے جارہے ہیں کیا۔

وزیراعظم عمران خان کا اختیار واپڈا کے دروازے پر ختم ہوتے ہیں وزیر اعظم عمران خان اگر پنجگور کے ساتھ یہ ظلم وجبر ختم نہیں کی گئی تو پنجگور کے عوام گو عمران گو کے تحریک چلانے پر مجبور ہوں گے۔

اس دوران ڈپٹی کمشنر پنجگور مسعود احمد رند نے اسٹوڈنٹس سے ملاقات کی ملاقات میں انہوں نے اسٹوڈنٹس کو یقیں دہانی کرائی کے مسلے کے حوالے سے ہائی اتھارٹیز سے بات چیت کریں گے اس مسئلے کو جلد حل کرنے کی کوشش کریں گے مذاکرات کے بعد مظاہرین پرامن طریقے سے منتشر ہو کر چلے گئے۔