کوئٹہ: کوئٹہ فائرنگ کے دو الگ واقعات میں تین افراد جاں بحق،پولیس نے لاپتہ لڑکی کو بازیاب کرالیا۔
پولیس کے مطابق جمعرات کے روز کوئٹہ کے منظورشہید تھانے کی حدود میں واقع مشرقی بائی پاس بکرا منڈی کے قریب زمین کے تنازعے پرفائرنگ سے ٹھیکیدار خادم حسین ولد جلال الدین قوم لہڑی اورمزدور باران خان ولد عبدالکریم موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ واقع کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر لعشوں کو اپنی تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کیا بعدازاں لعشیں ورثاء کے حوالے کردی گئیں پولیس کے مطابق واقعہ میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
کوئٹہ کے علاقے کواری روڈ پر نامعلوم راہزنوں کی موٹرسائیکل چھیننے کے دوران مزاحمت پر فائرنگ سے 15 سالہ نوجواں جاں بحق ہوگیاخاتون سمیت دو افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔
پولیس کے مطابق جمعرات کے روز سریاب کے علاقے مینگل آباد میں واقع ایک مکان پر چھاپہ مارکر پولیس نے بدھ کی شام لاپتہ ہونے والی 21 سالہ فائزہ کو بازیاب کرالیا۔
پولیس نے رشتہ داروں کی درخواست پر کارروائی کی پولیس کے مطابق دوران کارروائی پولیس نے وہاں موجود د باپ کو بیٹے سمیت حراست میں لے لیا ہے،حراست میں لیے جانیوالے برکت اور بشیر شامل ہیں۔