|

وقتِ اشاعت :   June 19 – 2019

قلات:  قلات میں ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن اور ٹرانسپورٹرز ایسو سی ایشن کی چیئر مین پرائس کنٹرول کمیٹی اور اسسٹنٹ کمشنر قلات میر محمد ایوب مری سے ملاقات دودھ اور منی بسوں کے کرایہ بڑھا دیئے گئے دودھ 75 روپے ہول سیل میں اور 85 روپے میں فی کلو کے حساب سے دوکان پر ملے گی جبکہ قلات ٹو کوئٹہ کرایہ 220 روپے قلات ٹومستونگ 160 روپے اور قلات ٹو خضدار 230 روپے ایک سوار کا کرایہ ہو گی نئی قیمتوں کا اطلاق آج سے ہو گی۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئر مین پرائس کنٹرول کمیٹی اور اسسٹنٹ کمشنر قلات میر محمد ایوب مری نے کہا کہ تیل اور مویشیوں کے چارہ کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں اس لیئے مجبورََ قیمتوں میں توڑا اضافہ کر دیا گیا ہیں۔

انہوں کہا کہ انتظامیہ ڈیری فارمرز اور ٹرانسپورٹرز کے ساتھ زیادتی نہیں کریگی اور اس کے ساتھ ساتھ عوام کی بھی حقوق کی دفاع کریں گے ہم قیمتوں میں سوچ بچار کے بعد مناسب حد تک اضافہ کردیا ہیں مگر اس کے باوجود اگر کوئی ٹرانسپورٹر یا ڈیری فامر یا دوکاندار اضافی رقم وصول کرنے کی کوشش کریگی تو اس کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔