|

وقتِ اشاعت :   June 20 – 2019

کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ کے صدرو رکن بلوچستان اسمبلی احمد نواز بلوچ نے کہا ہے کہ سریاب کے اسکولز میں اساتذہ کی کمی کو دور اور سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے تاکہ طلباء کوقیمتی وقت ضائع ہونے سے بچ سکے۔

یہ بات انہوں نے بدھ کو ای ڈی او کوئٹہ شبیراحمدلانگو کے ہمراہ حلقہ پی بی 30کے مختلف اسکولوں کے دورے کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ رکن اسمبلی احمد نواز بلوچ نے کہا کہ سریاب کے اکثر اسکولز میں اساتذہ کی اسامیاں خالی پڑی ہیں جنہیں فوری طور پر پر کرنے کیلئے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے تاکہ طلباء کا قیمتی وقت ضائع ہونے سے بچ اسکے۔

انہوں نے کہا کہ سابقہ حکومتوں کی عدم توجہی کے باعث حلقہ پی بی 30کے سکول گونا گوں مسائل سے دوچار ہیں اور سکولز میں سہولیات نہ ہونے کے برابر ہیں لہذا محکمہ تعلیم فوری طور پر سکولوں میں سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کرے۔

اس موقع پر ای ڈی او کوئٹہ شبیراحمد لانگو نے رکن اسمبلی احمد نواز بلوچ کو یقینی دہانی کرائی کہ اسکولوں میں اساتذہ کمی کمی کو دور کرنے اور سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے محکمہ صحت بھر پوراقدامات کریگا۔