|

وقتِ اشاعت :   June 20 – 2019

کوئٹہ: صوبائی وزیر داخلہ،پی ڈی ایم اے و قبائلی امور میر ضیاء اللہ لانگو نے بلوچستان اسمبلی میں تاریخی بجٹ پیش ہونے پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان عالیانی،صوبائی کابینہ، حکومتی اراکین، اور بلوچستان کے عوام کو تاریخی بجٹ پیش ہونے پر مبارکباد دیتے ہوں۔

بجٹ 2019-20 کی حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کی جانب سے آج بلوچستان اسمبلی میں پیش کیا جانے والا بجٹ ہر لحاظ سے تاریخی ثابت ہو گا- موجودہ بجٹ کا حجم ابتک پیش کیے جانے والے تمام بجٹوں میں سب سے زیادہ ہے جس میں امن و امان، صحت،تعلیم، کھیل، سیاحت، تعمیرات، معدنیات، ذراعت سمیت دیگر شعبوں کو متوازی اہمیت دی گئی ہے۔

موجودہ بجٹ کے تیار کرنے سے قبل صوبے کے تمام سٹیک ہولڈرز کو نا صرف اعتماد بلکہ ان سے آراء بھی لیا گیا ہے- صوبائی وزیر نے مزید اضافہ کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان کے قیادت و رہنمائی اور صوبائی شراکت داروں کے مشاورت سے بنایا گیا۔

بجٹ متوازن، عوام دوست اور کثیر جہتی بجٹ ہے- موجودہ بجٹ کے ثمرات سے صوبے کے تمام لوگ بلا رنگ و نسل اور علاقائیت کے یکساں مستفید ہوں گے- یہ بجٹ نوجوانوں کے لیے مسرت اور خوشی کی نوید بنے گی- بجٹ میں 6 ہزار کے قریب نوکریوں کا بھی زکر ہے- اس بجٹ کے بعد نوجوانوں کو زیادہ سے زیادہ روزگار اور اعلیٰ تعلیم کے مواقع میسر آئیں گے- موجودہ بجٹ کے بنانے میں وزیر اعلی بلوچستان کی خصوصی دلچسپی نمایاں ہے، جس کا مقصد صرف اور صرف بلوچستان کو انتظامی اور معاشی دلدل سے باہر نکالنا ہے-