کوئٹہ: بلوچستان ٹی بی کنٹرول پروگرام کے ملازمین ڈاکٹرسعید بادینی، ظہیراحمد رند نے الزام عائد کیا ہے کہ بلوچستان ٹی بی کنٹرول پروگرام کے کوارڈینیٹر ناجائز طریقے سے ملازمین کو تنگ کررہا ہے۔
،وزیراعلیٰ بلوچستان متعلقہ محکمہ کو مذکورہ آفیسرکیخلاف کارروائی کی ہدایت کریں۔جمعہ کے روزعمران،محمد سرورترین،حافظ بلال ودیگر کے ہمراہ کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے دعویٰ کیا کہ نان منیجمنٹ کیڈر کے گریڈ17کے ملازم کو ایکٹنگ چارج پر بلوچستان ٹی بی کنٹرول پروگرام کاکوارڈی نیٹرتعینات کیاگیاہے مذکورہ آفیسرنے عہدے کاچارج سنبھالتے ہی ناجائزطریقے سے ملازمین کو تنگ کرنا شروع کردیا جوکہ تشویشناک عمل ہے۔
انہوں نے کہا کہ آڈٹ رپورٹ کے مطابق مذکورہ آفیسرنے ساڑھے 13لاکھ روپے کی رقم غیر قانونی طورپرٹی بی کے مریضوں کے نام پر استعمال کئے ہیں۔ انہو نے کہا کہ نومبر2018میں ناقص کارکردگی کی بنیادپرمذکورہ آفیسرکو معطل کیاگیا مگرصرف2ماہ بعد انہیں دوبارہ ایکٹنگ چارج پرٹی بی کنٹرو پروگرام کاکوارڈی نیٹرتعینات کیا گیا ہے جو باعث تشویش ہیں۔
انہوں نے الزام عائد کیا کہ مذکورہ آفیسرغیرقانونی طورپرملازمین سے پیسوں کامطالبہ کررہا ہے بلوچستان کے 16اضلاع میں کام کرنے والے ٹی بی کنٹرو پروگرام کے ملازمین کی تنخواہیں ادا کرنے پر ایڈمن آفیسرکو اظہاروجوہ کانوٹس جاری کیا گیا ہے جو ناقابل قبول ہے۔
انہوں نے وزیراعلیٰ بلوچستان اور متعلقہ حکام سے مذکورہ آفیسرکی برطرف کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلو چستان ٹی بی کنٹرول پروگرام کے کوارڈی نیٹر کی عدم برطرفی کیخلاف عدلیہ سے رجوع کریں گے۔