پنجگور: پنجگور میں بجلی کے 18 سے 20 گھنٹے طویل لوڈ شیڈنگ کے خلاف کل بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی اور پرسوں آل پارٹیز انجمن تاجران سول سوسایٹی سماجی تنظیموں کی جانب سے پنجگور میں شٹر ڈان ہڑتال اور قومی شاہراہ کو بند کرکے شدید احتجاج کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ڈویژن مکران میں گزشتہ متواتر ایک ماہ سے شام کے سات بجے سے آٹھ نو بجے سے گیارہ اور رات کے تین بجے تا چار اور پانچ سے سات اور صبح آٹھ سے گیارہ تک پورے دن میں بجلی ایران کی جانب سے بند کی جاتی ہے مکران کو ایران کی جانب سے 100 میگاواٹ فراہم کیا جارہا تھا لیکن واپڈا حکام ذرائع کے مطابق اب ایران میں شارٹ فال کی وجہ مکران کو 40 میگاواٹ بجلی فراہم کیا جارہا ہے جس کی وجہ سے بجلی کا بحران ہے۔
بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے سرکار غیر سرکاری ادارے مالیاتی بینکس مساجد اسکولز شدید متاثر ہوئے ہیں گھریلو صارفین پینے کے صاف پانی کی حصول کیلئے شدید مشکالات کے شکار ہیں اس حوالے سے بابو محلہ کور کر کے مکینوں نے پریس کلب کے سامنے اپنے اس مہینے کا موصول ہونے والے بل کی کاپیاں پھاڑتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ ایک ماہ سے بجلی نہیں ہے۔
ٹرانسفارمر کے لنکس واپڈا نے اتار دیئے ہیں بل بھیجنے کا کیا مطلب ہے سینکڑوں گھر لنکس اتارنے کی وجہ بجلی سے متاثر ہیں اور بل کا مطلب صارفین کو دانستہ مقروض کرنا ہے انہوں نے کہا ہے کہ پنجگور بجلی کے حوالے سے صارفین شدید مشکلات کے شکار ہیں حکام بالا نوٹس لے۔