راولپنڈی: نیو گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ پراجیکٹ سست روی کا شکار، سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پراجیکٹ ڈائریکٹر کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر ایئرپورٹ سروسز کو پراجیکٹ ڈائیریکٹر کا اضافی چارج سونپ دیا گیا، ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر ایئرپورٹ سروسزصادق الرحمان گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ منصوبے کو جلد از جلد پایہ تکمیل پہنچائیں گے۔
ذرائع کے مطابق صادق الرحمان منصوبے کی خود نگرانی بھی کرینگے اور ضرورت پڑنے پر پراجیکٹ کا دورہ کرینگے۔ترجمان سول ایوی ایشن کے مطابق ملک کے قومی مفادات کی خاطر سینئر افسر کو پراجیکٹ ڈائریکٹر کی اضافی زمہ داری سونپی ہے۔