|

وقتِ اشاعت :   June 28 – 2019

کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے والدہ کو جگر عطیہ کرنے والے نوجوان عزیز رئیسانی کی عیادت جلد صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء نے اسلام آباد کی نجی ہسپتال میں زیر علاج عزیز رئیسانی کی عیادت کی عزیز رئیسانی نے اپنی علیل والدہ کو کچھ روز قبل اپنے جگر کا ٹکڑا دیا تھا کامیاب آپریشن کے بعد دونوں ماں بیٹا ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

نوابزادہ لشکری رئیسانی نے عزیز رئیسانی سے ملاقات کرکے اس کی عیادت کی اس موقع پر انہوں نے عزیز رئیسانی اور اس کی والدہ کی جلد صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عزیز رئیسانی ہمارے معاشرے میں آباد تمام نوجوانوں کیلئے قابل تلقید مثال ہے۔