|

وقتِ اشاعت :   June 29 – 2019

کوئٹہ : بلو چستان ہا ئی کورٹ کے جسٹس جناب جسٹس محمد ہا شم خان کا کڑ پر مشتمل الیکشن ٹریبونل نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 259ڈیرہ بگٹی کم،کوہلوکم،بارکھان کم،سبی کم لہڑی سے متعلق دائر انتخابی عذرداری پر محفوظ فیصلہ سناتے ہو ئے حلقے کے29پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کا حکم دے دیا ہے۔

گزشتہ روز جسٹس محمد ہاشم کاکڑ پرمشتمل الیکشن ٹریبو نل نے طارق کھیتران کی جانب سے دائر انتخابی عذر داری پر محفوظ فیصلہ سنا تے ہوئے حلقہ این اے 259ڈیرہ بگٹی کم،کوہلوکم،بارکھان کم،سبی کم لہڑی کے پولنگ اسٹیشنز 294،295، 296، 299، 303، 304، 310، 311، 312، 313، 334، 335، 337، 338، 339، 340، 341، 342، 344، 345، 347، 348، 350، 351، 356، 361، 362، 365اور 366 پر دو با رہ پولنگ کا حکم دیا ہے اور ریکارڈ کو فوری طورپر الیکشن کمیشن آف پاکستان کو صوبائی الیکشن کمشنر کے توسط سے بھجوانے کی ہدایت کی ہے۔

فیصلے میں الیکشن کمیشن کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 29پولنگ پر الیکشن کاانعقاد کرائیں۔واضح رہے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 259ڈیرہ بگٹی کم،کوہلوکم،بارکھان کم،سبی کم لہڑی سے نوابزادہ شاہ زین بگٹی کا میاب قرار پا ئے تھے جس کے بعدطارق کھیتران انتخا بی عذر داری دائر کی تھی۔