کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے مر کزی تر جما ن نے وفا قی بجٹ کو IMFکا بجٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ در اصل اس بجٹ میں عوام کیلئے کوئی ریلیف نہیں ہے اکنا میک کو ر ڈانیش کمیٹی نے گیس میں 200فیصد اضا فے کی سمر ی کا بینہ کو بجھوادی ہے اور ابھی ڈیزل کو مذید مہنگا کر نے سے بو جھ عوام پر پڑے گا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ صنعتی شعبے سے متعلق ملکی سر ما یہ دار کو خوف وہراس میں منتقل کر دیا گیا ہے بجلی کو مذید مہنگا کر نے سے صنعت کاشعبہ مفلوج ہو گا جس سے ایکسپورٹ میں کمی ہو گی اس لئے ڈالر 139سے اب 165تک پہنچ گیا ہے جو انتہائی افسوسنا ک ہے مو جودہ معا شی بحران کا سبب در اصل مو جودہ سلیکٹیڈ حکومت ہے جسکی وہ سے سیا سی عدم استحکام اور غیریقینی کیفیت،معشیت،سیا ست اور دیگر ملکی امور میں مثبت پا لیسی نہ ہونے کی وجہ سے معا شی طور پر زوال کا شکار ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ بجٹ میں بلو چستان کو یکسر نظر انداز کیا گیا ہے عوامی پر وجیکٹ جس سے صوبے کی معیشت پر اچھے اثرات آئے ان کیلئے بجٹ میں رقم مختص نہیں کی گئی ہے کچھی کینال پر وجیکٹ اور نیشنل ہائی ویز کا زیادہ حصہ بلو چستا ن میں ہے لیکن ان کے لئے رقم نہیں رکھی گئی ہے کچھی کینال کئی عرصے سے زیر تعمیر ہے وفا قی حکومت اس کیلئے پوری رقم رکھ دیں تا کہ بلو چستان کے لا کھوں ایکڑ ز مین میں کا شت کا ری کا عمل جا ری ہو لیکن وفا قی حکومت نے اس اہم منصو بے کو نظر انداز کیا ہے