کو ئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خا ن نے اپنے ایک ٹوئیٹ میں کہا ہے کہ رواں مالی سال کی پی ایس ڈی پی میں ہر ضلع میں سپورٹس کمپلیکس کی تعمیر کے لئے3 ارب روپ مختص کئے گئے ہیں اور سپورٹس کمپلیکس کے ڈیزائین کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔
وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ سپورٹس کمپلیکس کی تعمیر کے میگا پراجیکٹ کے ٹینڈرز رواں ماہ جاری کر دیئے جائیں گے۔