قلات: قلات میں کلی سمندر کے قریب قومی شاہراہ پر کار اور سوزوکی وین میں تصادم کے نتیجہ خاتون سمیت دو افراد جانبحق جبکہ تین شدید زخمی ہو گئے۔
قلات پولیس کے مطابق کوئٹہ سے کراچی جانے والی سوزوکی وین قلات سے کوئٹہ جانے والی کار درمیان قلات کے علاقے کلی سمندر کے قریب قومی شاہراہ پر خوفناج تصادم ہوئی جس کے نتیجہ میں محمد عثمان اور انجلی دیوی موقع پر جانبحق ہوئیں جبکہ محمد یونس،شاہ زمان اور مکیش کمار شدید زخمی ہو گئے۔
اطلاع ملتے ہی قلات پولیس موقع پر پہنچ کر نعشیں اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ اسپتال قلات پہنچادیا جہاں پر زخمیوں کو طبی امداد کے بعد کوئٹہ منتقل کردیا گیا جبکہ ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دیئے گئے۔