کوئٹہ : بلوچستان کی گیارہ جیلوں میں 2300قیدیوں کی اسکریننگ مکمل 29قیدیوں کے ایچ ائی وی میں مبتلا ہونے کا انکشاف صوبائی ایڈز کنڑول پروگرام نے مریض قیدیوں کا علاج شروع کردیا گیا۔
جیلوں میں نئے آنے والے قیدیوں کی اسکریننگ بھی کی جارہی ہے،صوبائی ایڈز کنڑول پروگرام کے حکام کے مطابق محکمہ داخلہ بلوچستان کی درخواست پر صوبائی ایڈز کنڑول پروگرام نے ایچ ائی وی کے حوالے سے صوبے کی گیارہ جیلوں میں قید 2300قیدیوں کی اسکریننگ کی اسکریننگ کے دوران 29قیدی ایچ ائی وی میں مبتلا پائے گئے ان میں سنٹرل جیل گڈانی میں 24قیدی، ڈسٹرکٹ جیل کوئٹہ میں چار اور لورلاائی جیل کا ایک قیدی شامل ہے۔
ایچ ائی وی میں مبتلا قیدیوں کا علاج شروع کردیا گیا ہے،،صوبائی ایڈز کنڑول پروگرام کے حکام نے بتایا کہ اس حوالے سے مکمل رپورٹ محکمہ داخلہ،صحت اور جیل خانہ جات کو جاری کردی گئی ہے،اس کے ساتھ ساتھ جیلوں میں نئے آنے والے قیدیوں کی اسکریننگ کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔