|

وقتِ اشاعت :   July 12 – 2019

پنجگور :  پنجگور کے مختلف علاقوں سے لاپتہ ہونے والے 8 افراد بازیاب ہوکر گھروں کو پہنچ گئے۔

لاپتہ افراد کے لواحقین کے مطابق یہ افراد 2017 میں ضلع پنجگور کے مختلف علاقوں سے لاپتہ ہوئے تھے ان میں گلاب ولد حسین، نظام ولد ولی محمد، منیر ولد دین محمد، آزم ولد غمانی،رحمان ولد داؤد، منیر ولد شیر محمد، نثار ولد عبدالعزیز اور بالا شامل ہیں ان کی بازیابی پر متاثرہ خاندانوں میں خوشی کی لہر دوڑ گیا ہے۔