|

وقتِ اشاعت :   July 16 – 2019

کوئٹہ: بلوچستان میں ای کورٹس کے ذریعے کیسز کی سماعت کا باقاعدہ آغاز ہوگیا، چیف جسٹس سپریم کورٹ کی سربراہی میں بینچ نے ویڈیو لنک کے ذریعے کوئٹہ رجسٹری میں کیسز کی سماعت کی۔سپریم کورٹ کوئٹہ رجسٹری میں ویڈیولنک کے ذریعے پہلی مرتبہ کیسز کی سماعت کی گئی۔

چیف جسٹس سپریم کورٹ چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیسز سنے، بینچ میں جسٹس عظمت سعید اورجسٹس عمرعطابندیال شامل تھے، چیف جسٹس کی ویڈیولنک کے ذریعے سماعت کااہتمام کرنے پرنادراکے عملے کی تعریف، ریمارکس دیتے ہوئے کہ ایسامیکنزم طے کریں گے کہ روزانہ کی بنیاد پرویڈیولنک کے ذریعے کیسز کی سماعت کریں۔

انہوں نے کہا کہ خواہش تھی کہ ای کورٹ کا آغاز کوئٹہ سے کریں مگر تکنیکی مسائل کی وجہ سے ہمیں ای کورٹ کا آغاز کراچی رجسٹری سے کرنا پڑا، سپریم کورٹ کوئٹہ رجسٹری میں کیسز کی سماعت کے دوران شہری کو زخمی کرنے کے کیس میں ملزم کی دو سال کی سزا کالعدم قرار دے دی جبکہ سپریم کورٹ نے سماعت کے بعد دیگر 4 کیسز خارج کردیئے۔