اوستہ محمد : اوستہ محمد بلوچستان حکومت کے تعلیم کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔
اس جدید دور میں بھی گوٹھ بہاول خان پندرانی کے سینکڑوں طلباء و طالبات تعلیم کے زیور سے محروم حکام بالا اس جانب فوری نوٹس لیں گوٹھ بہاول خان پندرانی کے مکینوں نے شدید غم وغصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یونین کونسل فیض آباد گوٹھ بہاول خان پندرانی گنجان ترین علاقے میں شمار ہوتا ہے لیکن بد قسمتی سے گوٹھ بہاول خان پندرانی میں بوائز و گرلز پرائمری سکول تک میسر نہیں ہے معصوم پھول جیسے بچے تعلیم کے زیور سے آراستہ ہونے کیلئے دور دراز کے علاقوں میں جاتے ہیں۔
سکول دور دراز علاقوں میں ہونے کی وجہ سے اکثر طلباء و طالبات تعلیم کے زیور سے محروم رہ جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان اور محکمہ تعلیم بلوچستان تعلیم کے فروغ کیلئے بلند بانگ دعوے تھکتے نہیں لیکن بلوچستان کے گرین بیلٹ اور صنعتی شہر کا اعزاز رکھنا والا شہر اوستہ محمد کے شہری و دیہی علاقوں کے طلباء و طالبات تعلیمی ادارے نہ ہونے کی وجہ سے تعلیم کے زیور سے محروم ہو رہے ہیں۔
علاقے کے مکینوں نے وزیرعلیٰ بلوچستان جام کمال چیف سیکریٹری بلوچستان اور صوبائی وزیر تعلیم سے اپیل کی کہ گوٹھ بہاول خان پندرانی میں بوائز و گرلز پرائمری سکول کے قیام کو یقینی بنائیں تاکہ سات سو سے زائد طلباء و طالبات تعلیم کے زیور سے آراستہ ہو سکیں اور ملک و صوبے کی ترقی میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔