کوئٹہ: لسبیلہ میں گیسٹرو کی وباء پھیل گئی متاثرہ افراد کوڈی ایچ کیو ہسپتال اوتھل منتقل کرنے کے بعد ہسپتال انتظامیہ کی کارکردگی کا بھانڈا پھوٹ گیا ضلعی ہیڈکوارٹر ہسپتال میں سرنج تک میسر نہیں ہسپتال میں عدم صفائی پر گیسٹرو کی وباء سے متاثر افراد کے ساتھ آئے تیماردار خود بیمار ہونے لگے۔
لسبیلہ کے ضلعی صدر مقام اوتھل کے ضلعی ہیڈکوارٹر ہسپتال میں سہولیات کا فقدان ضلع کے اتنے بڑے ہسپتال میں سرنج تک میسر نہیں گذشتہ دنوں اوتھل کے نواحی علاقوں میں گیسٹرو کی وباء پھیلنے پر متاثر افراد کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال اوتھل منتقل کرنے پر متاثرین کے ساتھ آئے تیمارداروں نے تہلکہ دینے والے انکشافات کرتے ہوئے بتایا کہ ہم اپنے گیسٹرو کی وباء کے شکار مریضوں کو ضلعی ہیڈکوارٹر گورنمنٹ ہسپتال لائے ہیں مگر یہاں صرف عمارت ہی ہے۔
ہم اپنے مریضوں کیلے ڈرپ سمیت دیگر ادویات یہاں تک سرنج بھی بازار سے خرید کر لانے پر مجبور ہیں انکے مطابق ہسپتال میں صفائی نام کی کوئی چیز نہیں ہسپتال کے باتھ روم بند پڑے ہیں خواتین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اور ہسپتال میں گندگی کی وجہ سے ہم خود بیمار ہورہے ہیں۔
ہسپتال میں کسی قسم کی سہولیات ہمیں نہیں مل رہی جبکہ میڈیکل اسٹاف نے موقف دیتے ہوئے کہا کہ ادویات موجود ہیں اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے اگر ادویات موجود ہیں تو گیسٹرو سے متاثرہ لوگوں کو ادویات کیوں نہیں مل رہی۔