|

وقتِ اشاعت :   July 26 – 2019

 واشنگٹن: ترجمان امریکی محکمہ خارجہ مورگن اورٹیگس کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اور صدر ٹرمپ کے درمیان مثبت اور کامیاب مذاکرات ہوئے۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ مورگن اورٹیگس نے نیوز بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور وزیراعظم پاکستان عمران خان کی پہلی ملاقات ہوئی، عمران خان سے وزیرخارجہ پومپیو کی بھی اہم ملاقات ہوئی۔

مورگن اورٹیگس نے کہا کہ عمران خان نے افغان حکومت اور طالبان پر مذاکرات کے لئے زور دیا ہے، افغانستان میں امریکا اور نیٹو فورسز نے بہت قربانیاں دی ہیں، امریکا نےافغانستان میں اربوں ڈالرزخرچ کیے، چاہتے ہیں کہ افغان عوام اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کریں، افغانستان میں امن کیلیے حتمی ڈیڈلائن نہیں دے سکتے۔