|

وقتِ اشاعت :   July 30 – 2019

کوئٹہ:  بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے پیر کے روزمیزئی اڈہ جاکر قبائلی تنازعہ میں حاجی رحمت اللہ، عبدالواسع اور شاگل کی شہادت پر ملک شاجہان کاکڑ، ملک محمد ہاشم کاکڑ، عبدالخالق کاکڑ اور شہدا کے دیگر لواحقین سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے شہدا کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی۔

اس موقع پر قاری اختر شاہ کھرل، حاجی نصراللہ خان کاکڑ، سرکو خان، علاوالدین خان کاکڑ، ملک مصطفی کاکڑ، حاجی رحیم ترین، لالا ظاہر خان دومڑ، حاجی عبداللہ رئیسانی، بابو شمشیر بنگلزئی ودیگر بھی انکے ہمرا ہ تھے۔