|

وقتِ اشاعت :   August 1 – 2019

کوئٹہ: کوئٹہ میں بحالی امن کے لیے سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات،حساس علاقوں میں پولیس اور فرنٹیئرکور کی اضافی نفری تعینات کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق منگل کی شام کوئٹہ کے مصروف ترین علاقے باچاخان چوک میں بم دھماکے کے بعد صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں سیکورٹی ہائی الرٹ کرکے سیکورٹی فورسز کا گشت بڑھا دیا گیا ہے اور حساس علاقوں میں پولیس اور فرنٹیئرکور کی اضافی نفری تعینات کرکے شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پرچیکنگ سخت کردی گئی ہے جبکہ کوئٹہ کے نواحی علاقوں میں سماج دشمن عناصر کی سرکوبی کے لیے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔