لسبیلہ: صنعتی شہر حب میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے نوجوان جاں بحق ورثہ کا ملزمان کی گرفتاری کیلئے ا لاش قومی شاہراہ پر رکھ کر شاہراہ بلاک کردیاریسکیو زرائع کے مطابق جمعرات کے روز حب میں چیئرمین کانٹا کہ قریب موبائل شاپ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے منصور چھٹہ نامی نوجوان شدید زخمی ہوگئے۔
جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا منصور چھٹہ کے ورثہ نے ملزمان کی عدم گرفتاری پر پولیس کے خلاف احتجاج لاش قومی شاہراہ پر رکھ کر ٹریفک بلاک کردیا گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی مظاہرین پولیس کے خلاف نعرہ بازی کرتے رہے۔
تاہم بعد ازاں ایس ایچ او حب سٹی عطا اللہ نمانی نے احتجاج کرنے والے ورثہ سے کامیاب مذکرات کرکے ٹریفک بحال کرادی اور یقین دہانی کرائی کہ ملزمان کو جلد گرفتار کیا جائے گا۔