کوئٹہ: بولان میں تخریب کاری کامنصوبہ ناکام بنادیا گیا ریلوے ٹریک سے دھماکہ خیز مواد اور راکٹ برآمد۔
لیویز کے مطابق ہفتہ کو لیویز کو بولان میں ریلوے ٹریک پر دھماکہ خیز مواد نصب ہونے کی اطلاع ملی جس پر نفری کو طلب کیا گیا لیویز نے ٹریک سے آٹھ کلو گرام دھماکہ خیز مواد اور سات راکٹ برآمد کر لئے اور ناکارہ بنادیے لیویز کے مطابق دھماکہ خیز مواد ٹرینوں کو نشانہ بنانے کے لئے نصب کیا گیا تھا مزید کاروائی جاری ہے