کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں کوئٹہ میں دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی حکومت اور انتظامیہ امن و امان کی بحالی میں ناکام ہو چکے ہیں مشن روڈ بم دھماکے میں جانوں کا ضیاع اور درجنوں بھر افراد کا زخمی ہونے باعث افسوس ہے کوئٹہ شہر میں تواتر کے ساتھ ایسے دلخراش واقعہ رونماہونے ہو رہے ہیں کوئٹہ میں خوف و ہراس کا ماحول پیدا ہو چکا ہے۔
صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے ارباب و اختیار امن و امان کی بحالی میں مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں صوبائی بجٹ میں امن و امان کے نام پر اربوں روپے مختص کئے جاتے ہیں مگر اس کے باوجود واقعات کا رونما ہونے پریشان کن ہے صوبائی حکومت بھی ایسے اقدامات کرتے دکھائی نہیں رہی جس سے انداز لگایا گیا کہ وہ امن و امان کی بحالی کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔
حکومت بیانات اور سوشل میڈیا کے ذریعے عوام کی آنکھوں میں دھول جھونک رہے ہیں کوئٹہ مشن روڈ دھماکے میں جاں بحق ہونے والے کے لواحقین سے اظہار ہمدردی اور زخمیوں کے جلد صحت یابی کی دعاکی گئی اورکہا گیاکہ فوری طور پر ایسے دلخراش واقعات کی روک تھام کیلئے عملی اقدامات کئے جائیں۔
ضلعی انتظامیہ کے ارباب و اختیار کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ امن و امان کی بحالی کیلئے اقدامات کریں بی این پی کوئٹہ کی بڑی پارلیمانی جماعت ہونے کے ناطے عوام کو تنہا نہیں چھوڑ یں گے عوام کے ساتھ ہونے والے مظالم‘ دلخراش واقعات کیلئے ہر فورم پر آواز بلند کرنے کو ترجیح دی جائے گی۔