اوستہ محمد: اوستہ محمد کے عوام گیس کے بلوں سے تنگ آ گئے گیس نہ ہونے کے باوجود بلوں کی بھر مار سوئی سدرن گیس کمپنی عوام کی شکایات کا ازالہ کریں عوامی حلقوں کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق اوستہ محمد شہر کے مختلف وارڈوں میں چھ سات سالوں سے گیس کی پمپوں میں گیس نہ ہونے کی وجہ سے صارفین سخت مشکلات اور دشواری سے دوچار ہیں۔
ایک طرف گیس نہیں دوسری طرف سے گیس کی بلوں کی بھر مار نے غریب عوام کو مقروض بنا دیا ہے اور جن جن وارڈوں اور محلوں میں گیس نہیں وہ بھی گیس کے اہلکاروں کو معلوم ہے اور گیس کے پمپوں سے نالیوں کی گندا پانی نکل رہا ہے اور عوام کو گیس دینے کے بجائے پمپوں سے نالیوں کی گندا پانی دیں رہے ہیں لیکن اس جانب کسی کا توجہ نہیں ہے۔
اور سوئی سدرن گیس کمپنی کے اہلکاروں کو کئی بار آگاہ کیا گیا ہے لیکن وہ خواب خرگوش ہو کر بیٹھے ہیں غریب عوام پر ناجائز بلوں کے بھر مار کر کے انہیں محکمہ کی جانب سے مقروض بنا دیا کیا ہے۔
اوستہ محمد کے سیاسی و سماجی حلقوں نے سوئی سدرن گیس کمپنی کے حکام بالا سے مطالبہ کیا کہ اوستہ محمد شہر کے صارفین کو گیس فراہم کرکے ناجائز بلوں کی بھر مار کیلئے ٹھوس اقدامات کئے جائے اور جن محلوں میں گیس کئی سالوں سے نہیں ہے ان کے بلوں کو معاف کیا جائے