کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ کے علاقے ژڑہ بند کے قریب کوئٹہ چمن بین الاقوامی شاہراہ پر باراتیوں کی گاڑی الٹنے کے نتیجے میں دلہا،اس کے بھائی سمیت 3افراد جاں بحق جبکہ 2زخمی ہوگئے ہیں زخمیوں کو فوری طورپر آر ایچ سی قلعہ عبداللہ منتقل کردیاگیا۔
تاہم سہولیات کی فقدان کے باعث زخمیوں کو سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کردیاگیا جہاں 4زخمیوں میں سے 2زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی دونوں خاندانوں میں گہرام مچ گیااس موقع پرباراتی ہسپتالوں میں آبدیدہ نظر آئے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ضلع قلعہ عبداللہ کے علاقے ژڑہ بند کے قریب کوئٹہ چمن بین الاقوامی شاہراہ پر باراتیوں کی گاڑی الٹ گئی جس کے نتیجے میں 5افراد زخمی ہوگئے جنہیں فوری طورپر آر ایچ سی قلعہ عبداللہ منتقل کردیاگیا تاہم ایک شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا جبکہ دیگر زخمیوں کو فوری طورپر سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کردیاگیا۔
جہاں مزید 2زخمی چل بسے اس طرح جاں بحق ہونے والوں کی تعداد3ہوگئی جن میں دلہاروف خان،محمد داؤد اور محمد رمضان شامل ہیں جبکہ 2زخمی حبیب الرحمن اور ذین اللہ کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے،واقعہ کی اطلاع ملتے ہی دونوں خاندانوں میں گہرام مچ گیااس موقع پرباراتی ہسپتالوں میں آبدیدہ نظر آئے۔