|

وقتِ اشاعت :   August 23 – 2019

مچھ: یونین کونسل آب گم مچھ کے سابق وائس چیئرمین حبیب اللہ ٹکری عبدالغفور راہیجہ اور حاجی عبدالوباب نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ یونین کونسل آب مچھ کے ترقیاتی بجٹ کے ٹینڈر سال گزرنے کے باوجود نہیں کیا جارہا ہے۔

بجٹ کو کونسلراں نے اجلاس میں اکثریت سے پاس کیا تھا لیکن متعلقہ آفیسر ٹینڈر جاری نہیں کررہے اور حیلے بہانوں و ٹال مٹول سے کام لے رہے ہیں جسکی ہم شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں انھوں نے کہا کہ علاقے میں ترقیاتی کام ناگزیر ہیں۔

یونین کونسل آب گم میں پانی کی قلت صفائی کی ابتر صورتحال سڑکیں بجلی اور گیس سے عوام یکساں محروم ہیں متعدد دیہات کو جدید دور میں بھی بنیادی ضروریات میسر نہیں جس کی زمہ دار ترقیاتی کاموں میں حائل رکاوٹیں اور آفیسر شاہی ہے۔

انھوں نے وزیر اعلی بلوچستان چیف سیکرٹری اور سیکرٹری لوکل گورنمنٹ سے مطالبہ کیا کہ یونین کونسل آب گم کے ترقیاتی اسکیمات کا جلد ٹینڈرجاری کیے جائیں تاکہ ترقیاتی اسکیمات کی تکمیل سے عوام کی مسائل حل ہوسکے۔