ماشکیل: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما ء و ایم این اے حاجی محمد ہاشم نوتیزئی کے بسیمہ کے دورے کے موقع پر کلی صادق آباد سیاہوزئی بسیمہ میں ایک میٹنگ منعقد ہوا جس کے مہمان خاص بی این پی کے مرکزی رہنما ء و ایم این اے حاجی محمد ہاشم نوتیزئی تھے۔
میٹنگ میں بی این پی واشک کے ضلعی صدر انجینئر سیف الرحمن عیسی زئی، میر بالاچ خان رودینی، عبدالخالق بلوچ، محمد ایوب بلوچ، محمد اسلم عیسی زئی، عبدالواحد بلوچ، محمد حسن بلوچ، محمد عمر بلوچ، میر علی، دوست عیسی زئی، کلیم اللہ بلوچ، جہانزیب بلوچ، حبیب بلوچ، مسعود بلوچ اور سہیل خان سمیت دیگر موجود تھے۔
اس کے علاوہ خاران کے رہنما و ضلعی آرگنائزنگ کمیٹی کے ممبر میر محمد جمعہ کبدانی ممبر آرگنائزنگ کمیٹی حاجی غلام حسین بلوچ ندیم بلوچ حاجی اصغر ملنگزئی حاجی حفیظ بلوچ صدام بلوچ بھی موجود تھے۔ اس موقع پر بی این پی کے مرکزی رہنما و ایم این اے حاجی محمد ہاشم نوتیزئی کو بسیمہ سمیت ضلع واشک کو درپیش بنیادی مسائل جن میں بجلی تعلیم روڈ صحت کے بنیادی مسائل و بے روزگاری جیسے اہم بنیادی مسائل کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
اس دوران مرکزی رہنما و ایم این اے حاجی محمد ہاشم نوتیزئی نے کہا کہ بلوچستان کے عوام نے بلوچستان نیشنل پارٹی پر جس اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں جو مینڈیٹ دے کر قومی و صوبائی اسمبلیوں میں بھیجا گیا ہے ہماری یہ کوشش ہوگی کہ ہم عوام کے دیے ہوئے اعتماد کو پورا کریں انہوں نے کہا کہ ہم جس حلقہ سے منتخب ہوئے ہیں ہم اپنے منتخب حلقے کے ساتھ ساتھ دوسرے حلقوں کو درپیش بنیادی مسائل پر بھی خصوصی توجہ دے رہے ہیں۔
چونکہ ڈسٹرکٹ واشک ایک انتہائی پسماندہ ڈسٹرکٹ ہے ہماری یہ کوشش ہوگی کہ ہم اس ضلع کے دوستوں کے مسائل کو حل کرلیں اس پہلے ہم وفاقی پی ایس ڈی پی میں خاران تا بسیمہ روڈ اور نوکنڈی تا ماشکیل پنجگور روڈ کی منظوری کرواچکے ہیں۔
اور اس کے علاوہ بجلی سمیت بے روزگاری جیسے اہم مسئلہ کے حوالے سے ہم نے مرکزی حکومت سے بات کی ہے انہوں نے ہمیں مرکزی محکموں میں بلوچستان کے کوٹے کو بڑا نے اور ان جلد عملدرآمد کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے اور انہوں نے کہا کہ میں ذاتی طور پر کوشش کروں گا کہ ضلع واشک کے درپیش اجتماعی مسائل حل ہو سکیں۔