ڈیرہ مرادجمالی: بھارتی بربریت کے خلاف کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے بگٹی قبائل کے سیکنڑوں افراد ڈیرہ مراد جمالی میں سڑکوں پر نکل ائے کشمیریوں کی حمایت میں بڑی ریلی نکالی گئی بھارتی وزیر اعظم کا پتلا نزر آتش،علاقہ کشمیر بنے گا پاکستان کے نعروں سے گونج اٹھاکشمیری عوام ہرمحاذ پر سے سیاسی، سفارتی مدد کی جائے گی کشمیریوں کی آواز بلندکرتے رہیں گے۔
ان شاء اللہ کشمیر پاکستان کا حصے بنے گا اقوام عالم کشمیر یوں پر مظالم کے خلاف آوازبلند کرے ہم پوری قوم متحد ومنظم ہیں کشمیر کے لئے ایک ایک قطرے کا نذرانہ پیش کرنے کیلئے تیارہیں بھارت ہماری خاموشی کا کمزوری نہ سمجھے کشمیر ہماری شہ رگ ہے ڈاکٹر محمداسحاق بگٹی کا کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے نکالی گئی۔
ریلی کے شرکاء سے خطاب تفصیلات کے مطابق پاکستان ہاوس ڈیرہ مراد جمالی سے بگٹی قبائل کے سرکردہ رہنما ڈاکٹر محمد اسحاق بگٹی کی قیادت میں کشمیری عوام کی حمایت میں ایک بڑی ریلی نکالی گئی ریلی کمشنر آفیس روڈ۔
سول ہسپتال روڈ سے ہوتی ہوئی پریس کلب پہنچ کر جلسہ منقعد ہوا ریلی کے شرکا ہاتھوں میں قومی پرچم اور کشمیریوں کی حمایت میں بینرز اٹھا رکھے تھے کشمیر بنے گا پاکستان۔پاک فوج زندہ باد کے نعروں سے علاقہ گونج اٹھا ریلی کے شرکاء نے بھارتی وزیر اعظم کا پتلا نزر آتش کیا ریلی میں تحصیلدارڈیرہ مرادجمالی بہادرخان کھوسہ،علی نوازخان چاکرانی بگٹی،امرالدین رند، وڈیرہ فیض محمد بگٹی،ڈاکٹرمنصب بگٹی،علی گل بگٹی،ضمیراحمد لک،میرقادربگٹی سمیت معتبرین معززین بڑی تعدادمیں لوگوں نے شرکت کی۔
ریلی کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد اسحاق بگٹی۔صابر علی بگٹی سمیت دیگر مقررین نے کہاکہ بلوچستان کے محب وطن عوام اپنے کشمیریوں سے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے پاک ارمی ہمیں اجازت دے تو بلوچستان سے بگٹی قبائل کے ہزاروں افراد بھارت سے جنگ لڑنے کے لیے تیار ہیں ہم اپنے ملک کی دفاع اور سالمیت اور کشمیریوں کے لیے کسی قربانی سے دریغ نھی کریں گے بھارت دنیا کا بڑا دھشت گرد ملک ہے جو مظلوم کشمیریوں پر ظالم ڈھا رہا ہے پورے ملک کے عوام کشمیریوں بھر پور طریقے سے اظہار یکجہتی کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کشمیر پاکستان کااٹوٹ انگ ہے کشمیریوں کو حق خود ارادیت کی سزا دی جارہی ہے کشمیر کے اندر بھارتی فوج کے مظالم بے انتہا بڑھ چکے ہیں 10ہزار سے زائد کشمیری خواتین کی عصمت دری کی گئی کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے پاکستان اپنے شہہ کی حفاظت کرنا جانتا ہے انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کو کشمیریوں کی آزادی کے لئے اپنا کردار اداکرنا ہوگا تاکہ کشمیریوں کو آزادی مل سکے۔
انہوں نے کہا کہ برصغیر میں آزادی کے وقت یہ طے پایا تھاکہ کہ جوریاست جس ملک کے ساتھ الحاق کریں انہیں اس حوالے سے آزادی ہے مگر بھارتی فوج نے کشمیر پر قبضہ کرکے ہزاروں کشمیریوں کا خون بہایا ہے انہوں نے کہا کہ کشمیرکی آزادی تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی ریلی کے موقع پرسکیورٹی کے انتظامات بھی سخت کردیئے گئے تھے۔