|

وقتِ اشاعت :   August 25 – 2019

مچھ: مچھ میں وین گاڑی تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ خاتون سمیت 10 زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق مچھ کے قریب کر تہ کراس کے علاقے میں کوئٹہ سے جیکب آباد جانے والی مسافر وین تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی جس کے نتیجے میں۔

محمد رحیم مری اور دلبر خان جمالی جاں بحق جبکہ خاتون ماریہ بی بی سمیت نصیر پرکانی، مجید، خیرالدین مری، ریاض مری، سید خان، نور جتوئی، شوکت کرد، جاوید جمالی، عبدالستار زخمی ہوگئے،لیویز نے لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاشیں ورثا کے حوالے کردی گئیں جبکہ زخمیوں کو کوئٹہ ریفر کردیا گیا مزید کاروائی جاری ہے