|

وقتِ اشاعت :   August 26 – 2019

بہاول پور میں دریائے ستلج پر واقع بند ٹوٹنے سے سیلاب آگیا اور متعدد علاقوں کا زمینی راستہ منقطع ہوگیا۔

بھارت نے آبی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے لاکھوں کیوسک پانی چھوڑ دیا جس کے نتیجے میں ڈیرہ بکھا کے علاقے میں دریائے ستلج پر قائم حفاظتی بند ٹوٹ گیا۔ پانی کا ریلا درجنوں بستیوں میں داخل ہوگیا ہے جس کے نتیجے میں سیکڑوں ایکڑ پر کھڑی فصلیں اور متعدد رہائشی بستیاں زیر آب آگئی ہیں۔

دریائے ستلج میں نچلے درجے کا سیلاب ہے اور دریا سے ملحقہ آبادیوں میں ریڈ الرٹ جاری کردیا گیا ہے جبکہ امدادی اہلکاروں نے دیہی آبادی کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا ہے۔