کوئٹہ: صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے ہزارہ ٹاؤن اور سریاب روڈ کلی سردہ سے 2افراد کی لاشیں برآمدکرلی گئی ہے۔اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز کوئٹہ کے علاقے ہزارہ ٹاؤن قبرستان سے ایک شخص کی لاش برآمدکرلی گئی ہے۔
لاش کو ہسپتال منتقل کردیاگیاہے جہاں ان کی شناخت عباس علی ولد غلام علی سکنہ ہزارہ ٹاؤن کے نام سے ہوئی ہے۔دوسری جانب سریاب روڈ کلی سردہ کے علاقے سے بھی ایک شخص کی لاش برآمدکرلی گئی ہے لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلئے ہسپتال منتقل کردیاگیاہے۔
جہاں ان کی شناخت اسد اللہ ولد قاری شمس الدین کے نام سے ہوئی ہے،ایدھی ذرائع کے مطابق مقتول کو خنجر کے وارکرکے قتل کردیاگیاہے۔دونوں لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیاگیاہے مزیدکارروائی متعلقہ حکام کررہی ہے۔