|

وقتِ اشاعت :   August 31 – 2019

کوئٹہ: پویس نے بے روزگار فارماسسٹس کو احتجاج سے روک کر کوئٹہ پریس کلب کے باہر لگائے احتجاجی کیمپ کو اکھاڑ دیا تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز بیروزگار فارماسسٹس الائنس کے زیراہتمام فارماسسٹس اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کرنا چاہتے تھے۔

تاہم پولیس نے انہیں احتجاج سے روکتے ہوئے فارماسسٹس کو گرفتار کرکے انہیں تھانے منتقل کیا،پولیس نے گزشتہ کئی ماہ سے کوئٹہ پریس کلب کے باہر لگے فارماسسٹس کے احتجاجی کیمپ کو بھی اکھاڑ دیا۔