|

وقتِ اشاعت :   September 2 – 2019

ژوب: جمعیت علماء اسلام کے صوبائی امیر ممبر قومی اسمبلی مولانا عبدالواسع نے کہا کہ تحفظ ختم بنوت اور لاک ڈون اسلام آباد تک چین سے نہیں بیٹھیں گے موجودہ حکمران مغربی ایجنڈے کو عملی جامع پہنانے میں آئین کو چیڑنے کی پالیسی پر گامزن ہے۔

کشمیر کا سوداکرکے کروڑوں عوام کی جذبات سے کھیل رہا ہے پاکستان کی جغرافیائی اور نظریاتی حیثیت کو موجودہ حکمرانوں کی پالیسی سے شدید خطرہ ہے کشمیر پر سودا بازی کی گئی ہے اب آزاد کشمیر،ایٹم بم اور سی پیک رول بیک کرنے کا اندیشہ ہے پاکستانی اسٹبلشمنٹ اور موجودہ حکمران بین الاقوامی اسلام دشمن ایجنڈہ کو تقویت دے رہے ہیں ان خیالات کا اظہار ضلع شیرانی میں سلیازہ کے مقام پر ایک عظیم شان جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

جلسہ میں جمعیت علما ء اسلام کے مرکزی،صوبائی اور ضلعی قائدین کے علاوہ جلع شیرانی کے عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی قبل ازیں قائدین کی استقبال کیلئے ضلعی امیر مولوی جلندر،جنرل سیکرٹری مولوی احمد سابق امید وار حاجی حسن شیرانی کی قیادت میں ژوب شہر،کپیپ،اور مانی خواہ سے سینکڑوں گاڑیوں پر مشتمل جلوس سنگر کے مقام پر صوبائی قائدین کا شاندار استقبال کیا صوبائی مہمانوں کو جلوس میں سلیازہ میں منعقدہ جلسہ لایا گیا۔

جلسہ عام سے جمعیت علماء اسلام کے صوبائی جنرل سکرٹری آغامحمد شاہ،ایم پی اے فضل آغا،ممبر قومی اسمبلی مولانا کمال الدین،مولانا امیر زمان،حاجی حسن شیرانی،ایم پی اے حافظ حمداللہ،دلاور خان کاکڑ،مولانا خالد ولید،مولوی سرور،ملانا سمع الدین جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکمرانوں نے کشمیر پر لاکھوں جانوں کا نظرانہ پیش کرکے بلاآخر امریکی صدر ٹرپ کی مہمانوازی میں بھارت کو بیچ دیا ہے۔

اب سرکاری مشنری کو استعماکرتے ہوئے سکول کے بچوں سے کشمیر بنے گا پاکستان ریلیا ں نکال رہے ہیں یہ عوام کو دھوکہ دینے کے سوا کچھ نہیں ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان کو نظریاتی اور جغرافیائی لحاظ سے اسٹبلشمنٹ نے نقصان پہنچایا ہے اور یہ سب کچھ امریکہ برطانیہ اور مغرب کی ایما پر ہورہا ہے پاکستان معاشی اور معاشرتی طور پر پستی کی جانب گامزن ہے جمعیت علما ء اسلام ان مشکل حالات کے پیش نظر حکمرانوں کو مستعفی ہونے کیلئے لانگ مارچ کرکے ثابت کردیا ہے۔

کہ عوام ان سے بے زار ہے اور دوسرے مرحلے کیلئے صوبہ بھر میں اس طرح کے تحفظ ناموس رسالت اجتماعات کرینگے اور مہم اکتوبر میں لاک ڈون اسلام آباد تک جاری رہے گا اور قائد جمعیت کا یہ پیغام گھر گھر تک پہنچانے کیلئے کارکنان اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لائے جلسے کی صدارت شیرانی کے ضلعی امیر مولوی جلندر نے کی حسن شیرانی نے مہمانوں اور جلسے کی شرکاء کے عزازمیں طہرانہ دیا۔