|

وقتِ اشاعت :   September 3 – 2019

کوئٹہ: کرپشن کیس کی سماعت، وکلاء صفائی کی استدعا منظور نیب بلوچستان نے میگا کرپشن اسکینڈل کے مرکزی کرداروں سابق مشیر خزانہ خالد لانگو اور سہیل مجید کی آڈیو ریکارڈنگ کیس کا حصہ بنانے کی درخواست احتساب عدالت میں جمع کرادی کوئٹہ کی احتساب عدالت میں میگا کرپشن کیس کی سماعت۔

کے موقع پر کیس میں نامزد سابق مشیر خزانہ بلوچستان میرخالد لانگو، سابق سیکرٹری خزانہ مشتاق رئیسانی، سابق سیکرٹری لوکل گورنمنٹ فیصل جمال، سابق ایڈیشنل چیف سیکریٹری حافظ عبدالباسط عدالت میں پیش ہوئے۔

نیب کی جانب سے کیس کی پیروی اسپیشل پراسیکیوٹر راشد زیب گولڑہ نے کی، نیب پراسیکیوٹر کی خالد لانگو اور اسکے فرنٹ مین سہیل مجید شاہ کی آڈیو ٹیپ ریکارڈ کاحصہ بنانے کی درخواست کی گئی۔وکلاء صفائی کی جانب سے درخواست پر جرح کیلئے عدالت سے مہلت کی استدعا کی گئی عدالت نے وکلاء صفائی کی استدعا منظور کرتے ہوئے میگا کرپشن کیس کی سماعت 13 ستمبر تک ملتوی کردی۔