|

وقتِ اشاعت :   September 5 – 2019

کوئٹہ: وزیراعظم کے معاون خصوصی سردار یار محمد رند نے بدھ کوکراچی میں اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر عبدالقدوس بزنجو سے طویل ون ٹو ون ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران صوبے کے حکومتی اورسیاسی معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں بحیثیت اتحادی دونوں رہنماوں نے سیاسی و حکومتی حکمت عملی پر غور و خوض کیا اور اہم امور زیر غور آئے۔ ملاقات میں دونوں اتحادی رہنماوں کے درمیان باہمی سیاسی معاملات پر اتفاق رائے پایا گیا