کوہلو: کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کیڈٹ کالج کوہلو کا دورہ کیا جہاں پرنسپل کیڈٹ کالج کوہلو کرنل رضا محمد تنولی نے ان کا استقبال کیا اور کالج کے حوالے سے کئے گئے اقدامات کے بارے میں کمانڈر سدرن کمانڈ کو تفصیلی بریفنگ دی۔اس موقع پر عاصم سلیم باجوہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ کوہلو جیسے دورافتادہ علاقے میں کیڈٹ کالج کا قیام کسی نعمت سے کم نہیں۔
عاصم سلیم باجوہ واضح کرتے ہوئے کہا جدید اور ٹکنیکل ایجوکیشن کے ساتھ ہی سی پیک سے ہم پورے خطے میں تبدیلی لاسکتے ہیں سی پیک بلوچستان کا حصہ ہے انہوں نے کیڈٹس کی خوداعتمادی اور ادارے کے لئے گراں قدر خدمات سرانجام دینے پر پرنسپل کیڈٹ کالج کوہلو اور ان کی ٹیم کی کارکردگی کو خوب سراہا ہے۔
اس موقع پر پرنسپل کیڈٹ کالج کوہلو کرنل رضا محمد تنولی کی جانب سے کمانڈر سدرن کمانڈ عاصم سلیم باجوہ کو شیلڈ پیش کی گئی۔ کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ کے ہمراہ آئی جی ایف سی(نارتھ) میجر جنرل فیاض الحسن، کمانڈنٹ میوند رائفل کرنل ہمایوں اسلم اور ونگ کمانڈر لیفٹیننٹ کرنل محمد حماد بھی تھے۔