کوئٹہ: بولان یونیو رسٹی آف ہیلتھ ااینڈ میڈیکل سائنسزمیں داخلے کے لئے انٹری ٹیسٹ 15ستمبر کو منعقد ہونگے ٹیسٹ میں صوبے بھر سے 5ہزار سے زائد امیدوار شرکت کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق بولان یونیورسٹی آف ہیلتھ اینڈ میڈیکل سائنسز کے انٹری ٹیسٹ 15ستمبر کو کوئٹہ میں منعقد ہونگے اس حوالے سے امیدواروں کے والدین کا کہنا ہے کہ انٹری ٹیسٹ کے لئے سینٹر کا انتخاب کوئٹہ شہر میں کیا جائے تاکہ والدین اور امیدواروں کو مشکلات درپیش نہ آئیں۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ انٹر ی ٹیسٹ شہر سے باہر واقعہ ایک یونیورسٹی میں لیا گیا جہاں تک رسائی حاصل کرنا مشکل اور بلخصوص خواتین امیدواروں کے والدین کے لئے بار بار آنا جانا باعث تکلیف ہے اس لئے اس بار یونیورسٹی انتظامیہ ٹیسٹ کے لئے شہر کے اندر کسی سکول، کالج کا انتخاب کرے تاکہ امیدواروں اور والدین کو مشکلات درپیش نہ ہوں۔