|

وقتِ اشاعت :   September 17 – 2019

خضدار : نیشنل پارٹی و بی ایس او پجار نال کا مشترکہ سینئر باڈی اجلاس زیر صدارت صدر نیشنل پارٹی نال خدا بخش بلوچ جب کہ ہمان خاص نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء و سینیٹر میر طاہر بزنجو اعزازی مہمان بی ایس او پجار کے مرکزی رہنماء حاتم بلوچ تحصیلی سیکریٹریٹ نال میں منعقد ہوا۔

سینئر باڈی اجلاس میں نیشنل پارٹی اور بی ایس او پجار کے سینئر اراکین نے کثیر تعداد میں شرکت کی اجلاس میں اہم امور زیر بحث رہے مشترکہ اجلاس سے نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء و سینیٹر میر طاہر بزنجو، نیشنل پارٹی نال کے صدر خدا بخش بلوچ، بی ایس او پجار کے مرکزی رہنماء حاتم بلوچ، عظیم شخص بزنجو، اشرف ساسولی، کریم بلوچ، علی احمد بلوچ ودیگر نے خطاب کیا۔

اجلاس سے میر طاہر بزنجو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چئرمین سینٹ کے خلاف قرار داد کو ناکام بنانے کیلے بد ترین قسم کی دھاندلی کی گء عوام کی خدمت ہمارا منشور اور سیاست ہے پی ٹی آء کی حکومت کی کار کردگی نہایت مایوس کن ہے حکومت کے پاس نہ وژن ہے اور نہ ہی سمت احتساب کے نام پر بد ترین قسم کی انتقامی کاروائیاں کی جارہی ہیں بلوچستان میں حکومت نام کوء چیز نہیں ہے جس پر تبصرہ کیا جاے ملک کو انتشار اور بدامنی کی طرف دھکیلا جارہا ہے۔

جس طرح پریس پر پابندیاں لگاء گء ہیں یہ صورتحال آمریت کی یاد دلا رہی ہے آج صحافیوں کو جان کا خطرہ ہے اور روزگار کا بھی تمام شعبے ضرورت ہو یا صنعت زوال کا شکار ہیں غربت زادہ لوگوں کی تعداد میں اضافہ ہورہے امن ترقی اور تعلیم ہمارا منشور اور سیاست ہے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی کارکردگی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ آج تمام قومی اداروں کی ساکھ نہ صرف متا اثر ہو رہی ہے بلکہ ان اداروں کو ڈکٹیشن پر چلا یا جارہا ہے موجودہ دور کو بد ترین جمہوریت کہا جا سکتا ہے مہنگائی کی موجودہ لہر نے عوام سے جینے کا حق چھین لیا گیا اگر یہ سلسلہ جاری رہا تو ملک میں خطرناک بد امنی کے اندیشے کو رد نہیں کیا جا سکتا۔