|

وقتِ اشاعت :   September 17 – 2019

قلات:  بی این پی عوامی اور بی این پی مینگل کی جانب سے لیویز میں حالیہ بھرتیوں کے خلاف پر ہجوم پریس کانفرنس بی این پی کے ضلعی آر گنائیزر حاجی غلام قادر عمرانی بلوچستان نیشنل پارٹی کے ضلعی جنرل سیکریٹری احمد نواز بلوچ نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہو ئے کہا کہ جام کمال کی حکومت میں قلات میں لیویز کی حالیہ بھرتیوں میں میرٹ کی دھجیاں اڑائی گئیں ہیں۔

ایسے افراد کو کامیاب لسٹ میں شامل کیا گیا ہیں جو کہ اوور ایج ہو گئے ہیں جبکہ کئی ایک افراد کے دو دو بیٹوں کے آرڈرز ہو گئے ہیں انہوں نے کہا کہ لیویز کے حالیہ پوسٹوں پر منظور نظر افراد کو افرادکو ان لسٹ کیا گیا ہے جو کہ حقداروں کی حق تلفی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میرٹ کی پامالی کے خلاف بہت جلد معزز عدالت سے رجوع کرینگے اس موقع پر حاجی مولا بخش عمرانی ٹکری نورجان عمرانی عبدالرزاق عمرانی مختیار نیچاری شہر احمد ساجی شعیب احمد امام دین و دیگر بھی موجود تھے۔