مستونگ: مستونگ کے قریب مسلح افراد کی فائرنگ سے لیویزفورس کا اہلکار شہید تفصیلات کے مطابق شیرین آب کے علاقہ خوشنخیر کے مقام پر نامعلوم مسلح افراد نے ڈیوٹی پر آنیوالے لیویز فورس کے اہلکار سمیع اللہ سمالانی کو فائرنگ کر کے شہید کردیا ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
اطلاع ملنے پر لیویز فورس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ کر لاش کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال مستونگ منتقل کردیا جبکہ اسسٹنٹ کمشنر حبیب الرحمن لونی تحصیلدار بلندخان شاہوانی لیویزفورس کے میجررسالدار شاہنواز شاہوانی سمیت دیگر اعلی حکام بھاری نفری کے ہمراہ ہسپتال پہنچ گئے۔لاش کو ضروری کاروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردیا اور اسسٹنٹ کمشنر سمیت اعلی حکام بھی انکے ہمراہ چلے گئے۔
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر حبیب الرحمن لونی نے کہاکہ لیویز فورس کے اہلکار سمیع اللہ سمالانی کی قتل کاواقع ٹارگٹ کلنگ ہے اور شہید اہلکار کے قاتلوں کیخلاف سخت کاروائی کرینگے فورسز نے علاقے کو گیھرے میں لے لیاہے اور ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے انھوں نے کہاکہ ملزمان کو کسی صورت میں نہیں چھوڑینگے اور ہرحال میں ملزمان کو قانون کے کہٹرے میں لائینگے۔