|

وقتِ اشاعت :   September 22 – 2019

نوکنڈی: لیویز فورس کا سرحدی شہر تفتان میں کاروائی،بھاری تعداد میں گولہ باردو،راونڈز،خودکش جیکٹس،اسلحہ،دو گاڑیاں سمیت ایک غیر ملکی گرفتار۔

تفصیلات کیمطابق گزشتہ رات ڈپٹی کمشنر چاغی فتح خان خجک کی ہدایت پر خفیہ اطلاع پر تحصلیدار ظہور آحمد رسالدار جاوید جان دفعدار درمحمد حسنی نے بڑی نفری کے ساتھ تفتان کلی اسٹیشن میں ایک گھر پرچھاپہ مارکر ایک ایرانی باشندہ فرشید ولد امام بخش قلندرزئی کو گرفتار کرلیا جبکہ کاروائی میں زیر زمین چھپائی 1360 ایس ایم جی رونڈز، 35 ہینڈ گرنیٹ، 52 خودکش جیکٹس بارود،28 بم فیوز،21 گولہ راکٹ فیوز،7 راکٹ فیوز 114 گھلی بارود،220 ڈنگر ایم ایم روندر،2 عدد جی پی ایس، 4 عدد چارجر ریموٹ، 1 عدد ترایا کیبل، 3عدد بیٹری پاور لینڈ،3 عدد چھوٹا پیک ایکسن،2 عدد ایل ایم جی رائفل کا بیک سائیڈ، 2 خالی ڈبہ گولہ بارود، ایک پاو بارود223 بورروندر بمعہ بکس برآمد کرلیے جبکہ دو گاڑیاں بھی لیویز ٹیم نے قبضے میں لیکر لیویز تھانہ منتقل کر دئیے۔

ڈپٹی کمشنر چاغی فتح خان خجک نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اس کامیاب کاروائی پر لیویز فورس کی ٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں جنہوں نے بہادری اور دلیری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک بڑی تعداد میں اسلحہ، دھماکہ خیز مواد گولہ بارو،راکٹ فیوز برآمد کرکے علاقے کو تبائی سے بچالیاانہوں نے مزید کہا کہ اس کاروائی پر تحصیلدار ظیورآحمد رسالدار جاوید دفعدار در محمد و دیگر لیویز اہلکاروں کو تاریخی تعریفی اسناد اور نقد انعات دئیے جائینگے۔