|

وقتِ اشاعت :   September 23 – 2019

خضدار:  جمعیت علماء اسلام کے زیر اہتمام آج خضدار میں تحفظ ختم نبوت کانفرنس کے انعقاد کے سلسلے میں اتوار کے روز ضلعی جنرل سیکرٹری مولانا عنایت اللہ رودینی کی قیادت میں موٹر سائیکل ریلی نکالی گئی۔

ریلی جماعت کے ضلعی دفتر سے برآمد ہوکر مختلف شاہراوں سے گرزتی ہوئے خضدار پریس کلب پہنچ گئی،ریلی کے شرکاء حکومتی پالیسیوں کے خلاف شدید نعرے بازی کر رہے تھے۔

ریلی سے ضلعی جنرل سیکرٹری مولانا عنایت اللہ رودینی،نائب امیر مفتی عبدالقادر شاہوانی،تحصیل امیر مولانا محمد اسحاق شاہوانی سمیت دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج خضدار میں ختم نبوت کانفرنس منعقد ہو گا جس میں صوبائی ایم این اے مولانا عبدالواسیع،صوبائی جنرل سیکرٹری ایم این اے آغا محمود شاہ،مرکزی نائب امیر مولانا قمر الدین،سینیٹر مولانا فیض محمد سمیت دیگر مرکزی و صوبائی قائدین اراکین اسمبلی خصوصی طور پر شرکت کرئینگے ختم نبوت کانفرنس ضلع خضدار میں اپنی نوعیت کا منفرد اجتماع ہے۔

جس میں قائدین ختم نبوت کے خلاف موجودہ حکومت کی سازشوں اور قادیانیوں سے مبینہ گٹ جوڑ کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کرئینگے جبکہ قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن نے حکومتی نا انصافیوں،ختم نبوت کے مسئلے پر قادیانیوں سے مبینہ گٹ جوڑ اور دیگر معاملات میں جو اسلام آباد لاک ڈاون کا اعلان کیا ہے۔

اس حوالے سے بھی اہلیان خضدار کو آگاہ کرئینگے مقررین نے جھالاوان کے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج کا اجتماع فلسفہ نبوت کی تحفظ کے لئے ہیں اس اجتماع میں اپنی شرکت کو یقینی بنائیں تھا کہ ہم سب ملکر قادیانیوں اور ان کے حواریوں کو یہ باور کروادیں کہ ہم تحفظ ختم نبوت کے سلسلے میں ایک ہیں اور ہماری سیاسی نقطہ نظر الگ ہو سکتی ہے مگر بحیثیت مسلمان ہمارا یہ عقیدہ ہے کہ آخری نبی محمد ﷺ ہے اور اس کے بعد کوئی نبی نہیں آئے گا۔

دریں اثناء آج ہونے والے تحفظ ختم نبوت کانفرنس کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی مرکزی جلسہ صابری مسجد چاکر خان روڈ کے مقام پر صبح دس بجے شروع ہو گا جس میں صوبائی،مرکزی و ضلعی قائدین خطاب کرئینگے