|

وقتِ اشاعت :   September 26 – 2019

لسبیلہ: حکومت بلوچستان نے سیاحت کے فروغ کیلئے 100ملین کا اہم پروجیکٹ مکمل کرلیا سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو اور انجینئر ز کی خصوصی دلچسپی کی بدولت منصوبے کی بروقت تکمیل ممکن ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹرٹوورزم ڈیپارنمنٹ نے گزشتہ روز بلوچستان کی ساحلی پٹی پر واقع تفریح گاہ کنڈملیر کے مقام پر بننے والے ریسٹ ہاؤس کا دورہ کیا دورے کے موقع پر ایکسین سی اینڈ ڈبلیو بہرام گچکی نے بریفنگ میں بتایا کہ100ملین کی لاگت سے اس منصوبے پر کام کا آغاز گزشتہ دور حکومت میں ہوا اور موجودہ حکومت کے دور میں اس منصوبے کو ترجیجی بنیادوں پر مکمل کیاگیا۔

اب تک منصوبے پر92ملین اخراجات آئے ہیں پراجیکٹ سائٹ بلوچستان کی ساحلی پٹی پر کوسٹل ہائیوے سے ملحقہ بہترین تفریحی مقام پر بنایا گیا ہے ایکسین سی اینڈ ڈبلیو نے پراجیکٹ کے مختلف سیکشن کا ڈائریکٹر ٹوورزم اور ڈپٹی سیکرٹری کلچر،ٹوورزم ڈپیارٹمنٹ کو دورہ کرایا۔

انہوں نے سی اینڈ ڈبلیو کے انجینئرز کے تعمیراتی کام کو سراہتے ہوئے کہا کہ پراجیکٹ کو ڈیزائن کے مطابق مقررہ مدت میں تکمیل موجودہ حکومت کا اہم کارنامہ ہے واضح رہے کہ کوسٹل ہائیوے کی تفریحی مقام کنڈملیر میں ریسٹ ہاؤس کی تعمیر سے نہ صرف سیاحت کو فروغ حاصل ہوگابلکہ حکومت کو خطیر ریونیو بھی ملے گا۔

سرکاری زرائع کے مطابق ساحلی پٹی پر بننے والی ریسٹ ہاؤس ہنگلاج مندر کے نزدیک واقع ہے اور ہر سال لاکھوں ملکی وغیر ملکی سیاح ہنگلاج اور کنڈ ملیر کا دورہ کرتے ہیں ہنگلاج میلے کے دوران حکومت کی جانب سیکورٹی کے بہترین انتظامات کی بدولت ہرسال یاتریوں کی تعدادمیں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

واضح رہے کہ صوبائی وزیر بلدیات بلوچستان سردارمحمدصالح بھوتا نی کی تجویز پر گزشتہ دورحکومت میں کنڈملیر کو سیاحتی مرکزبنانے کیلئے ریسٹ ہاؤس تعمیر کی منظوری دیدی گئی اور موجودہ حکومت کے قیام کے بعد سردارمحمدصالح بھوتانی کی کاوشوں سے حکومت بلوچستان نے پراجیکٹ کی تکمیل کیلئے مطلوبہ فنڈز فراہم کردیے۔