|

وقتِ اشاعت :   September 27 – 2019

چمن: چمن افغانستان میں ہونے والے صدراتی الیکشن کے باعث پاک افغان بارڈر 27اور28ستمبر کو ہر قسم کی آمدورفت کیلئے بند رہے گا۔

ہمسایہ ملک افغانستان میں ہونے والے صدراتی انتخابات کیلئے چمن پاک افغان بارڈر کو دو دن کیلئے ہر قسم کی تجارت اور آمد ورفت کیلئے بند رکھا جائے گااس کے علاوہ پاک افغان سرحد پیدل آمدورفت پاسپورٹ پر آنے جانے والے افراد کیلئے بھی بند رہے گا بارڈر کی بندش سے نیٹو سپلائی اور افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی معطل رہے گی۔

دوسری جانب پاک افغان سرحد پر سیکیورٹی کو بھی ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے اور عوام کو مطلع کیا گیا ہے کہ الیکشن کے باعث سرحد کو مکمل طور پر بند کردیا جائے گا پاک افغان سرحد پر چمن کے غریب نوجوانوں کیلئے ایف سی کی جانب سے جو پیکج دیا گیا ہے وہ بھی دون دن معطل رہے گاافغان انتخابات کے مکمل ہونے کے بعد پاک افغان بارڈر کو دوبارہ ہر قسم کی آمد ورفت کیلئے کھول دیا جائے گا۔