|

وقتِ اشاعت :   September 29 – 2019

قلات : قلات میں مہنگائی کا جن بوتل سے باہرنکل آیا اشیاء خورنوش کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ ہو گیاہے غریب عوام کی قوت خرید جواب دے گئی لوگ مہنگائی کے ہاتھوں شدید پریشان ہیں صرف ایک ہفتے میں مرغی کے گوشت میں سوروپے فی کلو اضافہ ہو گیا سبزی اور دالیں بھی مہنگی ہو گئے ہیں۔

قلات میں مہنگائی میں بے پناہ اضافہ ہونے سے غریب عوام کی قوت خرید جواب دے گئی ہے قلات میں چھوٹا گوشت نو سو روپے بڑا گوشت 550 روپے مرغی 450 مٹر 200 روپے بینڈی 120روپے کچا آلو120 روپے کدو 100روپے ٹماٹر 70روپے آلو80 روپے شلجم 80روپے پالک 60روپے ہو گیا۔

اس طرح دالوں چاول اورچینی کے قیمتوں میں بھی اضافہ ہو نے سے شہریوں کی چیخیں نکل گئی ہیں شہریو ں کا کہنا ہیکہ موجودہ حکومت نے بھاری بھرکم ٹیکسز لگا کر غریب عوام کو نان شبینہ کے لیئے محتاج بنا دیا ہیں۔

مولانا عبدالرحمان رحمانی شہری کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے مہنگائی کا سونامی برپا کر دیا ہے شدید مہنگائی کی وجہ سے غریب لوگ نان شبینہ کے لیئے محتاج ہو گئے ہیں فاروق یاسین شہری کا کہنا تھا کہ قلات میں مہنگائی میں بے پناہ اضافہ ہو گیا ہے شدید مہنگائی کی وجہ سے غریب لوگوں کے مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا ہیں۔

غریب لوگوں کی لیئے گوشت کھانا دور کی بات ہے اب تو دو وقت کے لیئے سوکھی روٹی بھی دستیاب نہیں ارباب شعیب دوکاندار نے کہاکہ ہمیں مرغی اوپر سے مہنگے داموں ملتی ہیں اس لیئے ہمیں بھی مہنگے داموں فروخت کرنا پڑتا ہیں۔

حکومت کو چاہیے کہ وہ اشیاء خورنوشی کی قیمتوں کو اوپر سے کنڑول کرنے کے لیئے اقدامات کرے قلات میں اشیاء خورنوش کی قیمتوں میں اضافہ سے غریبوں کا بجٹ شدید متاثر ہو نے سے ان کے مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا ہے اور ان کے لیئے دو وقت کا کھانا بھی مشکل ہو گیا ہیں حکومت کو چاہئے کہ وہ مرکزی سطح پر اشیاء خوردنوش کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیئے فوری اقدامات کرے۔