|

وقتِ اشاعت :   October 2 – 2019

چاغی: پاک ایران سر حدی شہر میرجاوا میں پاکستانی اور ایرانی حکام کے درمیان اجلاس کا انعقاد،پاکستانی وفد کی سربرائی ڈپٹی کمشنر چاغی فتح خان خجک کرر ہے تھے اجلاس ایران کے سر حدی شہر میر جاوا میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں پاکستان کے راستے سے ایران جانے والے زائرین کی بہترسہولت کے لیئے تفصیلی گفتگو کی گئی اور دونوں سر حدی حکام نے اتفاق بھی کیا۔ اجلاس میں ایرانی وفد کی نمائندگی کرنل شہرم خسرو مینش کررہے تھے اجلاس میں دونوں اطراف کے سرحدی حکام کے آفیسران بھی شریک تھے اجلاس میں زائرین کی بہتر سہولت کیلئے مزید 22ایمگریشن کاونٹر کا قیام زائرین کی آمد پر 24گھنٹے یہ کاونٹر فعال رئینگے تاکہ زائرین کی بھر وقت ایمگریشن مکمل ہوں اوردونوں اطراف سے تین فوکل پرسن مقرر کیا جائے گا۔

جس میں کسٹم،ایمگریشن،اور انتظامیہ کے آفیسر شامل ہونگے تاکہ ہر وقت ایک دوسرے کے ساتھ رابطے میں رہے اور نکل حرکت کے دوران زائرین کی بہترین سیکورٹی کی فراہمی،اور زائر ین کو اضافی سامان اٹھانے کی اجازت نہیں ہوگی،صرف وہ اپنی ضرورت کے سامان اٹھا سکتے ہیں اور زائرین کی بسوں کی حالت کو بہتر بنانے اور ایرانی گریڈ ون اور تفتان اسسٹنٹ کمشنر کے مابین ہر وقت رابطہ میں رہنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

اجلاس میں ڈپٹی کمشنر چاغی فتح خان خجک کے ہمراہ اے ڈی سی بادل دشتی ودیگر آفیسران بھی شریک تھے اجلاس میں پاک ایران سر حدی امور کے دیگر معا ملات بھی زیر غور آئے یاد رہے اس سے قبل گزشتہ ہفتے پاکستان کے سر حدی شہر تفتان میں ایرانی اور پاکستان حکام کے درمیان زائرین کے متعلق اجلاس منعقد ہوا پاکستان کی جانب سے اجلاس کی نمائندگی اسسٹنٹ کمشنر دالبندین نے کیا تھا۔